عَمَّ (30)

سورۃ التکاثر (102)

(1-8)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ 102|1

تمہیں کثرت (مال و اولاد) کی مسابقت نے غفلت میں رکھا۔

حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ 102|2

یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پہنچے۔

كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ 102|3

ہرگز نہیں! عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا۔

ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ 102|4

پھر ہرگز نہیں! عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا۔

كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْيَقِيْنِ 102|5

ہرگز نہیں! اگر تم یقینی طور پر (اس روش کے انجام کو) جانتے (تو ہرگز ایسا نہ کرتے)۔

لَتَرَوُنَّ الْجَحِيْمَۙ 102|6

تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے۔

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِيْنِۙ 102|7

پھر تم لوگ (آخرت میں) ضرور یقین کی آنکھ سے اسے (یقینی دیکھنا) دیکھو گے۔

ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَىِٕذٍ عَنِ النَّعِيْمِ 102|8

پھر اس دن تم سے نعمتوں کے بارے میں ضرور بازپُرس کی جائے گی۔