عَمَّ (30)

سورۃ الھمزہ (104)

(1-9)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِۙ 104|1

تباہی ہے ہر اس شخص کیلئے جو (رُوبرُو) طعن و تشنیع کرنے والا (اور پسِ پشت) عیب جوئی کرنے والا ہے۔

ا۟لَّذِيْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗ 104|2

جو مال جمع کرتا ہے اور اسے گن گن کر رکھتا ہے۔

يَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ 104|3

کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

كَلَّا لَيُنْۢبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ 104|4

ہرگز نہیں وہ تو چکناچور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُؕ 104|5

اور تمہیں کیا معلوم ہے کہ وہ چکناچور کردینے والی جگہ کیا ہے؟

نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُۙ 104|6

وہ اللہ کی خوب بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔

الَّتِيْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْـِٕدَةِؕ 104|7

جو دلوں تک جا پہنچے گی۔

اِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُّؤْصَدَةٌۙ 104|8

جو چَو طرفہ طور پر ان پر بند کر دی جائے گی۔

فِيْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ 104|9

وہ لمبے لمبے ستونوں (جیسے شعلوں) میں (گِھرے ہوئے ہوں گے)۔