تَبٰرَكَ الَّذِيْ (29)

سورۃ القلم (68)

(1-10)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

نٓ وَ الْقَلَمِ وَ مَا يَسْطُرُوْنَ 68|1

نون! قَسم ہے قلم کی اور اس کی جو کچھ لوگ لکھتے ہیں۔

مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍ 68|2

کہ آپ(ص) اپنے پروردگار کے فضل و کرم سے دیوانے نہیں ہیں۔

وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَيْرَ مَمْنُوْنٍ 68|3

اور بےشک آپ(ص) کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم ہو نے والانہیں ہے۔

وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيْمٍ 68|4

اور بےشک آپ(ص) خلقِ عظیم کے مالک ہیں۔

فَسَتُبْصِرُ وَ يُبْصِرُوْنَ ۙ68|5

عنقریب آپ بھی دیکھیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔

بِاَىيِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ 68|6

کہ تم میں سے کون جُنون میں مبتلا ہے۔

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيْلِهٖ١۪ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِيْنَ 68|7

بےشک آپ(ص) کا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ اس کی راہ سے بھٹکا ہواکون ہے؟ اور وہی انہیں خوب جانتا ہے جو ہدایت یافتہ ہیں۔

فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِيْنَ 68|8

تو آپ(ص) جھٹلانے والوں کا کہنا نہ مانیں۔

وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُوْنَ 68|9

وہ (کفار) تو چاہتے ہیں کہ آپ(ص) (اپنے فرضِ منصبی کی ادائیگی میں) ڈھیلے پڑجائیں تو وہ بھی (مخالفت میں) ڈھیلے ہو جائیں۔

وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيْنٍ 68|10

اور آپ(ص) ہرگز ہر اس شخص کا کہنا نہ مانیں جو بہت (جھوٹی) قَسمیں کھانے والا ہے (اور) ذلیل ہے۔